QR CodeQR Code

بحرين ميں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشويش ہے، بان کی مون

25 Apr 2012 23:18

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ بحرينی حکام سماجی کارکن الخواجہ کے مسئلہ کو صحيح طريقے اور ہيومينٹيرين بنيادوں پر بلاتاخير اور فوری طور پر حل کرے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے بحرين کي جيل ميں ايک سماجي کارکن قيدي کي بھوک ہڑتال پر گہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کيا ہے کہ بحرين کي حکومت ملک ميں حقوق انساني کا احترام کرے۔ غيرملکي خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ بحريني حکام سماجي کارکن الخواجہ کے مسئلہ کو صحيح طريقے اور ہيومينٹيرين بنيادوں پر بلاتاخير فوري طور پر حل کرے۔ بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحرين ميں حقوق انساني کي صورتحال انتہائي تشويشناک ہے۔ خصوصاً سيکورٹي فورسز اور مظاہرين کے درميان جھڑپيں ہر روز کا معمول بن چکي ہيں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحرين کے دونوں فريقين سے اپيل کرتے ہيں کہ وہ تشدد اور اشتعال انگيزي سے گريز کريں اور ملک ميں امن وامان کيلئے اپنا مثبت کردار ادا کريں۔


خبر کا کوڈ: 156492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156492/بحرين-ميں-انسانی-حقوق-کی-صورتحال-پر-گہری-تشويش-ہے-بان-مون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org