0
Wednesday 25 Apr 2012 23:18

بحرين ميں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشويش ہے، بان کی مون

بحرين ميں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشويش ہے، بان کی مون
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے بحرين کي جيل ميں ايک سماجي کارکن قيدي کي بھوک ہڑتال پر گہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کيا ہے کہ بحرين کي حکومت ملک ميں حقوق انساني کا احترام کرے۔ غيرملکي خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ بحريني حکام سماجي کارکن الخواجہ کے مسئلہ کو صحيح طريقے اور ہيومينٹيرين بنيادوں پر بلاتاخير فوري طور پر حل کرے۔ بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحرين ميں حقوق انساني کي صورتحال انتہائي تشويشناک ہے۔ خصوصاً سيکورٹي فورسز اور مظاہرين کے درميان جھڑپيں ہر روز کا معمول بن چکي ہيں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحرين کے دونوں فريقين سے اپيل کرتے ہيں کہ وہ تشدد اور اشتعال انگيزي سے گريز کريں اور ملک ميں امن وامان کيلئے اپنا مثبت کردار ادا کريں۔
خبر کا کوڈ : 156492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش