QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو سزا سنائے جانے کے بعد ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

27 Apr 2012 15:28

اسلام ٹائمز:تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم گیلانی کی سزا کا معاملہ انتہائی اہم اور حساس ہے، صلاح مشورے بعد پارٹی کا مؤقف بیان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر صلاح مشورے کیلئے اپنے آئینی و قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سزا کا معاملہ انتہائی اہم اور حساس ہے اور اس پر آئین و قانون کی روشنی میں ہی بات کی جاسکتی ہے لہٰذا ایم کیو ایم نے اس سلسلے میں اپنے آئینی و قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے جن کے ساتھ صلاح مشورے بعد پارٹی کا مؤقف بیان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 156808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156808/ایم-کیو-نے-وزیراعظم-کو-سزا-سنائے-جانے-کے-بعد-ماہرین-کا-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org