QR CodeQR Code

افغان مشن پر غور کیلئے 7 دسمبر کو نیٹو کا خصوصی اجلاس طلب

24 Nov 2009 15:17

نیٹو نے افغانستان کی صورتحال پر غور کیلئے 7 دسمبر کو برسلز میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ برسلز میں نیٹو کے اہم اجلاس میں عالمی فوجی مشنز کے رکن ممالک کی۰۰۰۰۰۰۰


نیٹو نے افغانستان کی صورتحال پر غور کیلئے 7 دسمبر کو برسلز میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ برسلز میں نیٹو کے اہم اجلاس میں عالمی فوجی مشنز کے رکن ممالک کی جانب سے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ نیٹو کے ترجمان کرنل گریگ جولیان کے مطابق کوسووو، صومالی بحری قذاقوں اور بحر اوقیانوس سمیت نیٹو کے گلوبل فوجی مشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیٹو ترجمان کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے مزید فوج افغانستان بھیجنے کے اعلان میں تاخیر کے باعث اجلاس میں افغان مشن زیر بحث نہیں آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے صدر اوباما کے فیصلے کے متوقع اعلان کے باعث نیٹو کا افغانستان کے سلسلے میں خصوصی اجلاس 7 دسمبر کو برسلز میں طلب کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 15696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15696/افغان-مشن-پر-غور-کیلئے-7-دسمبر-کو-نیٹو-کا-خصوصی-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org