QR CodeQR Code

افغان طالبان اور امریکہ میں امن مذاکرات شروع، امریکی ٹی وی کا دعویٰ

28 Apr 2012 13:54

اسلام ٹائمز: سینئر طالبان حکام نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ وہ افغان تنازعے کا حل چاہتے ہیں اور مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کوششیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے ملک میں قیام امن کیلئے امریکا سے مذاکرات شروع کر دئیے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا یہ مقصد نہیں کہ لڑائی ختم کر دی جائے گی۔ سینئر طالبان حکام نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ وہ افغان تنازعے کا حل چاہتے ہیں اور مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کوششیں کرینگے۔ اس سے پہلے افغان طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ملک میں قیام امن کیلئے امریکا سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین پاکستان کے بعد کابل جائیں گے۔ جہاں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں طالبان سے امن بات چیت کے متعلق تبادلہ خیال کریں گا۔ واشنگٹن کی خواہش ہے کہ طالبان کابل حکومت سے براہ راست مذاکرات کریں جبکہ طالبان کا موقف ہے کہ امن بات چیت صرف امریکا سے ہی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 157073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157073/افغان-طالبان-اور-امریکہ-میں-امن-مذاکرات-شروع-امریکی-ٹی-وی-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org