0
Saturday 28 Apr 2012 13:54

افغان طالبان اور امریکہ میں امن مذاکرات شروع، امریکی ٹی وی کا دعویٰ

افغان طالبان اور امریکہ میں امن مذاکرات شروع، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے ملک میں قیام امن کیلئے امریکا سے مذاکرات شروع کر دئیے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا یہ مقصد نہیں کہ لڑائی ختم کر دی جائے گی۔ سینئر طالبان حکام نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ وہ افغان تنازعے کا حل چاہتے ہیں اور مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کوششیں کرینگے۔ اس سے پہلے افغان طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ملک میں قیام امن کیلئے امریکا سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین پاکستان کے بعد کابل جائیں گے۔ جہاں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں طالبان سے امن بات چیت کے متعلق تبادلہ خیال کریں گا۔ واشنگٹن کی خواہش ہے کہ طالبان کابل حکومت سے براہ راست مذاکرات کریں جبکہ طالبان کا موقف ہے کہ امن بات چیت صرف امریکا سے ہی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 157073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش