QR CodeQR Code

15 برسوں ميں روس نے اپنے دو تہائی کيميائی ہتھيار تلف کیے

29 Apr 2012 11:14

اسلام ٹائمز: روسی اخبار کے مطابق روس نے ۶۲ فی صد کيميائی ہتھيار تلف کر ديے ہیں۔ روس نے سال ۲۰۱۴ء تک اپنے تمام کيميائی ہتھيار تلف کرنے کا ارادہ ظاہر کيا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے ۲۵ہزار ميٹرک ٹن کيميائی ہتھيار تلف کر دئيے ہيں۔ روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے ۶۲ فی صد کيميائی ہتھيار تلف کر ديے ہیں۔ يہ ہتھيار اپريل ۲۰۱۱ء تک تلف کيے گئے ہيں۔ رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ گذشتہ۱۵ برسوں ميں روس نے اپنے دو تہائی کيميائی ہتھيار تلف کئے۔ يہ تعداد ۴۰ ہزار ميڑک ٹن تک ہے۔ روس نے سال ۲۰۱۴ء تک اپنے تمام کيميائی ہتھيار تلف کرنے کا ارادہ ظاہر کيا ہے۔


خبر کا کوڈ: 157384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157384/15-برسوں-ميں-روس-نے-اپنے-دو-تہائی-کيميائی-ہتھيار-تلف-کیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org