QR CodeQR Code

وزیر اعظم کیخلاف تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی، قائممقائم چیف الیکشن کمشنر

30 Apr 2012 19:47

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقائم چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان نے سزا کے بعد، وزیر اعظم کی پوزیشن سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قائمقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کا مختصر فیصلہ موصول ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن دو آئینی ادارے ہیں، وزیراعظم سے متعلق تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد آئین اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں صاف و شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہیں۔ کمیشن کا عملہ کم ہے، فہرستوں کی تیاری اور انتخابات کے انعقاد میں دیگر اداروں کا تعاون ضروری ہوگا۔ سیمینار میں ملک بھر کے الیکشن کمیشن کے عہدیداران، نادرا اور شماریات کے حکام نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 157869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157869/وزیر-اعظم-کیخلاف-تفصیلی-فیصلہ-آنے-کے-بعد-ہی-آئین-مطابق-کارروائی-کی-جائے-گی-قائممقائم-چیف-الیکشن-کمشنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org