QR CodeQR Code

صوابی میں ایک اور گورنمنٹ گرلز اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

1 May 2012 01:18

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق واقعہ میاں ڈھیری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں رات گئے نامعلوم شدت پسندوں نے اسکول کی عمارت کو نصب شدہ بارودی مواد سے تباہ کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں تعلیم دشمن عناصر نے گورنمنٹ گرلز اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صوابی میں میاں ڈھیری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں رات گئے نامعلوم شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز اسکول کی عمارت کو نصب شدہ بارودی مواد سے تباہ کردیا، دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 157934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157934/صوابی-میں-ایک-اور-گورنمنٹ-گرلز-اسکول-کو-دھماکہ-خیز-مواد-سے-اڑا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org