QR CodeQR Code

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

2 May 2012 22:41

اسلام ٹائمز:قومی اسمبلی میں وزیراعظم گیلانی کے خلاف مسلم لیگ ن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، ن لیگ کے اراکین اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے اور سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت شروع ہوا، وقفہ سوالات کا آغاز ہوتے ہی مسلم لیگ ن نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور ڈیسک بجانا شروع کر دیئے، اپوزیشن ارکان نے وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں، مسلم لیگ ن کے اراکین نے وقفہ سوالات میں حصہ نہیں لیا، اپوزیشن اراکین کی اکثریت وزیراعظم کی خالی نشست کے قریب جمع ہوئی اور شیم شیم، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو، گو گیلانی گو اور کرپٹ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے، اس موقع پر اسپیکر نے انہیں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کے تقدس کا خیال کریں، اراکین کا رویہ باعث شرم ہے، ہنگامہ آرائی کے دوران اراکین ن لیگ نے پلے کارڈز بھی ایوان میں لہرائے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے، نواز لیگ کی ہنگامہ آرائی کے دوران وقفہ سوالات کی کارروائی مکمل کی گئی، قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 158492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158492/قومی-اسمبلی-میں-مسلم-لیگ-ن-کا-احتجاج-ایوان-مچھلی-منڈی-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org