QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی بحالی کی خواہشمند جماعتیں امریکہ کے حق میں قصیدے پڑھنا بند کر دیں، لیاقت بلوچ

4 May 2012 14:51

اسلام ٹائمز: لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے اور اس کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لہاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جو جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے دعوے دار تو ہیں لیکن ان پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں، پاکستان کو بدتر سیاسی و معاشی صورتحال درپیش ہے اور ملک میں ایک بحرانی کیفیت ہے، اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں ہیں۔ لاہور میں یک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی مفادات دوٹوک واضح اور نمایاں ہیں، امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے اور اس کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتاہے، امریکہ کی جانب سے 2014ء کے بعد بھی پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے پر نیٹو سپلائی کی بحالی کا ارادہ بالکل ترک کردینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کی خواہشمند جماعتیں اب امریکہ کے حق میں قصیدے پڑھنا بند کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 158745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158745/نیٹو-سپلائی-بحالی-کی-خواہشمند-جماعتیں-امریکہ-کے-حق-میں-قصیدے-پڑھنا-بند-کر-دیں-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org