0
Friday 4 May 2012 14:51

نیٹو سپلائی بحالی کی خواہشمند جماعتیں امریکہ کے حق میں قصیدے پڑھنا بند کر دیں، لیاقت بلوچ

نیٹو سپلائی بحالی کی خواہشمند جماعتیں امریکہ کے حق میں قصیدے پڑھنا بند کر دیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لہاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جو جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے دعوے دار تو ہیں لیکن ان پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں، پاکستان کو بدتر سیاسی و معاشی صورتحال درپیش ہے اور ملک میں ایک بحرانی کیفیت ہے، اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں ہیں۔ لاہور میں یک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی مفادات دوٹوک واضح اور نمایاں ہیں، امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے اور اس کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتاہے، امریکہ کی جانب سے 2014ء کے بعد بھی پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے پر نیٹو سپلائی کی بحالی کا ارادہ بالکل ترک کردینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کی خواہشمند جماعتیں اب امریکہ کے حق میں قصیدے پڑھنا بند کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 158745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش