QR CodeQR Code

سرائیکی صوبہ قرارداد منظور نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا، عبدالقادر گیلانی

5 May 2012 13:14

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے صاحبزادے اور رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں چار نئے صوبوں کا مطالبہ نہیں بلکہ صرف سرائیکی عوام کا الگ صوبے کا مطالبہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے اور رکن صوبائی اسمبلی عبد القادر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سرائیکی صوبے کی قرارداد منظور نہ کی گئی تو صادق آباد سے تخت لاہور تک لانگ مارچ کریں گے، ملتان میں نو منتخب ایم پی اے عثمان بھٹی کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں چار نئے صوبوں کا مطالبہ نہیں بلکہ صرف سرائیکی عوام کا الگ صوبے کا مطالبہ ہے۔ مسلم لیگ ن موجودہ پارلیمنٹ کو نہیں مانتی تو پھر چار صوبوں کی قرارداد کس لئے جمع کرائی گئی، ایک سوال کے جواب میں عبد القادر گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ مقدمات سے نہیں ڈرتے۔


خبر کا کوڈ: 158964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158964/سرائیکی-صوبہ-قرارداد-منظور-نہ-ہوئی-لانگ-مارچ-ہو-گا-عبدالقادر-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org