QR CodeQR Code

طالبان کی بربریت، میرانشاہ میں 2 پاکستانی فوجیوں کے سرقلم کر دیئے

8 May 2012 03:16

اسلام ٹائمز: ایک طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے اتوار کی رات پاک فوج کے 2 جوانوں کو اس وقت اغواء کر لیا جب آرمی نے میرانشاہ میں 2 گھروں پر ریڈ کی۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان دہشتگردوں نے ظلم اور بربریت کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے 2 فوجی جوانوں کے سر قلم کر دیئے، امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پاکستانی طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے اتوار کی رات پاک فوج کے 2 جوانوں کو اس وقت اغواء کر لیا جب آرمی نے میرانشاہ میں 2 گھروں پر ریڈ کی، دوسری جانب حکام کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ قتل ہونے والے 2 اہلکاروں کے سر میرانشاہ کے 2 مختلف علاقوں میں کھمبوں کے ساتھ لٹکے ہوئے ملے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے سر قلم کر کے ان کو شہید کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 159860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/159860/طالبان-کی-بربریت-میرانشاہ-میں-2-پاکستانی-فوجیوں-کے-سرقلم-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org