0
Tuesday 8 May 2012 03:16

طالبان کی بربریت، میرانشاہ میں 2 پاکستانی فوجیوں کے سرقلم کر دیئے

طالبان کی بربریت، میرانشاہ میں 2 پاکستانی فوجیوں کے سرقلم کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ طالبان دہشتگردوں نے ظلم اور بربریت کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے 2 فوجی جوانوں کے سر قلم کر دیئے، امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پاکستانی طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے اتوار کی رات پاک فوج کے 2 جوانوں کو اس وقت اغواء کر لیا جب آرمی نے میرانشاہ میں 2 گھروں پر ریڈ کی، دوسری جانب حکام کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ قتل ہونے والے 2 اہلکاروں کے سر میرانشاہ کے 2 مختلف علاقوں میں کھمبوں کے ساتھ لٹکے ہوئے ملے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے سر قلم کر کے ان کو شہید کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 159860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش