QR CodeQR Code

پشاور کے نواحی علاقہ میں امن لشکر کے رہنماء کے گھر پر شدت پسندوں کا حملہ

8 May 2012 22:14

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق بڈھ بیر میں ہونے والے حملہ کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں شدت پسندوں نے امن لشکر کے رہنماء کے گھر پر حملہ کر دیا، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواـ ذرائع کے مطابق بڈھ بیر میں ملی خیل کے علاقے میں شدت پسندوں نے امن لشکر کے رہنماء اسرار خان کے گھر پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا. حملے کے بعد شدت پسندوں نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں شدت پسند فرار ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 160146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160146/پشاور-کے-نواحی-علاقہ-میں-امن-لشکر-رہنماء-گھر-پر-شدت-پسندوں-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org