0
Tuesday 8 May 2012 22:14

پشاور کے نواحی علاقہ میں امن لشکر کے رہنماء کے گھر پر شدت پسندوں کا حملہ

پشاور کے نواحی علاقہ میں امن لشکر کے رہنماء کے گھر پر شدت پسندوں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں شدت پسندوں نے امن لشکر کے رہنماء کے گھر پر حملہ کر دیا، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواـ ذرائع کے مطابق بڈھ بیر میں ملی خیل کے علاقے میں شدت پسندوں نے امن لشکر کے رہنماء اسرار خان کے گھر پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا. حملے کے بعد شدت پسندوں نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں شدت پسند فرار ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 160146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش