QR CodeQR Code

برطانیہ کے ”ڈو مور“ کے مطالبے پر حیر ت ہوئی ہے،پاکستان

30 Nov 2009 09:32

دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ڈو مور کے مطالبے پر حیرت ہوئی ہے۔اسامہ کے بارے میں کسی کے پاس معلومات ہیں تو بیانات دینے کے بجائے معلومات پاکستان کو فراہم کی جائیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان


اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ڈو مور کے مطالبے پر حیرت ہوئی ہے۔اسامہ کے بارے میں کسی کے پاس معلومات ہیں تو بیانات دینے کے بجائے معلومات پاکستان کو فراہم کی جائیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ سات برسوں میں القاعدہ کے سات سو ارکان گرفتار یا ہلاک کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں پر کسی کو شبہہ نہیں ہونا چاہئیے۔ عبدالباسط نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا کسی کو علم نہیں۔اگر کسی کو علم ہے تو وہ حکومتی سطح پر پاکستان کو آگاہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 16021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16021/برطانیہ-کے-ڈو-مور-مطالبے-پر-حیر-ت-ہوئی-ہے-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org