QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا اجلاس، وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر غور

9 May 2012 23:14

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں چیف الیکشن کمیشنر جسٹس میاں شاکراللہ جان کی زیر صدارت ہونے والے کمیشن کے اجلاس میں تفصیلی عدالتی فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی ہیں یا نہیں کا جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قائمقام چیف الیکشن کمیشنر کی زیرصدارت ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمیشنرز اور قائمقام سیکرٹری الیکشن نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کے فصیلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق الیکشن کمیشن کے نے سپریم کورٹ سے جو وضاحت مانگی تھی اس پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر کارروائی سے متعلق مزید غور وخوص کا فیصلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 160464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160464/الیکشن-کمیشن-کا-اجلاس-وزیراعظم-کیخلاف-سپریم-کورٹ-کے-تفصیلی-فیصلے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org