QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا اکتوبر یا نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ

10 May 2012 01:44

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان میاں افتخار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کے قیام سے لوگوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونے میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں اکتوبر یا نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ ملنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخ مقرر کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گذشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک ایکٹ پیش کیا گیا تاکہ صوبے میں حقیقی معنوں میں گراس روٹ پر ان انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبے کی مخدوش صورتحال کے باعث مقررہ وقت پر انتخابات منعقد نہیں کرائے جاسکے تاہم اب صوبے کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور امن قائم ہوا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اسمبلی ممبران کا کام قانون سازی کرنا ہے جبکہ ترقیاتی کام بلدیاتی ادارے کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں ترقیاتی کام اسمبلی ممبران کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے قیام سے لوگوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 160502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160502/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-اکتوبر-یا-نومبر-میں-بلدیاتی-انتخابات-کرانے-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org