QR CodeQR Code

ممتاز بھٹو اور نواز شریف کا ملاپ چور اور ڈاکو کا ملاپ ہے، شرجیل میمن

10 May 2012 03:30

اسلام ٹائمز:ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ نواز شریف جن لوگوں کو پارٹی میں شامل کروا رہے ہیں اُن کے سیاسی حیثیت کونسلر بننے کی بھی حیثیت نہیں، یہ عوام کے مسترد کردہ لوگ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممتاز بھٹو اور نواز شریف کا ملاپ چور اور ڈاکو کا ملاپ ہے، ممتاز بھٹو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آج سے ممتاز بھٹو بھی کالا باغ ڈیم کے حامی ہوچکے ہیں اور نواز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کے آج کے بعد نواز شریف وفاق اور ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جن لوگوں کو پارٹی میں شامل کروا رہے ہیں اُن کی سیاسی حیثیت کونسلر بننے کی بھی نہیں، یہ عوام کے مسترد کردہ لوگ ہیں۔ نواز شریف کے پیپلز پارٹی اور حکومت کیخلاف بیانات پر شرجیل میمن نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سو چوہے کھا کے بلی چلی حج کو۔


خبر کا کوڈ: 160518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160518/ممتاز-بھٹو-اور-نواز-شریف-کا-ملاپ-چور-ڈاکو-ہے-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org