0
Thursday 10 May 2012 03:30

ممتاز بھٹو اور نواز شریف کا ملاپ چور اور ڈاکو کا ملاپ ہے، شرجیل میمن

ممتاز بھٹو اور نواز شریف کا ملاپ چور اور ڈاکو کا ملاپ ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممتاز بھٹو اور نواز شریف کا ملاپ چور اور ڈاکو کا ملاپ ہے، ممتاز بھٹو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آج سے ممتاز بھٹو بھی کالا باغ ڈیم کے حامی ہوچکے ہیں اور نواز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کے آج کے بعد نواز شریف وفاق اور ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جن لوگوں کو پارٹی میں شامل کروا رہے ہیں اُن کی سیاسی حیثیت کونسلر بننے کی بھی نہیں، یہ عوام کے مسترد کردہ لوگ ہیں۔ نواز شریف کے پیپلز پارٹی اور حکومت کیخلاف بیانات پر شرجیل میمن نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سو چوہے کھا کے بلی چلی حج کو۔
خبر کا کوڈ : 160518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش