QR CodeQR Code

عدالتی فیصلے کی شریف برادران کی تشریح قابل قبول نہیں، گیلانی

12 May 2012 00:05

اسلام ٹائمز: لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شریف برادران عدالتی فیصلے کی خود ساختہ تشریخ کر رہے ہیں، میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ادارے حدود میں رہ کر کام کریں تو تصادم نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شریف برادران عدالتی فیصلے کی خود ساختہ تشریخ کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی شریف برادران کی تشریح قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران عدالتی فیصلے کی خود ساختہ تشریخ کر رہے ہیں، میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ادارے حدود میں رہ کر کام کریں تو تصادم نہیں ہو گا۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کو سود مند قرار دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر برطانیہ آئے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان منفرد تعلقات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 160930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160930/عدالتی-فیصلے-کی-شریف-برادران-تشریح-قابل-قبول-نہیں-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org