QR CodeQR Code

چوہدری شجاعت کا ن لیگ کیخلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھجوانے کا فیصلہ

13 May 2012 22:16

اسلام ٹائمز: (ق) لیگ کی قیادت کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا تھوڑا ہی عرصہ باقی رہ گیا ہے لہٰذا ان کے خلاف ریفرنس بھجوانا بےفائدہ ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا (ن) لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ہم خیال سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کرکے (ن) لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا تھا جس پر پارٹی کے متعدد رہنماﺅں نے چوہدری برادران کو کہا کہ ان اراکین کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے جس پر چوہدری شجاعت حسین اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے ان کےخلاف ریفرنس نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ (ق) لیگ کی قیادت کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا تھوڑا ہی عرصہ باقی رہ گیا ہے لہٰذا ان کے خلاف ریفرنس بھجوانا بےفائدہ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 161571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161571/چوہدری-شجاعت-کا-ن-لیگ-کیخلاف-نااہلی-ریفرنس-الیکشن-کمیشن-کو-نہ-بھجوانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org