QR CodeQR Code

خيبر اور کرم ايجنسی ميں فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک

14 May 2012 19:54

اسلام ٹائمز: مہمند ایجنسی کی تحصيل خويزئی ميں شدت پسندوں نے ليويز اور امن لشکر کی مشترکہ چيک پوسٹ پر حملہ کيا۔ فائرنگ کے تبادلے ميں امن لشکر کا ايک رضا کار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ خيبر اور کرم ايجنسی ميں سيکورٹی فورسز کی کارروائیوں ميں 17 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مہمند ايجنسی ميں شدت پسندوں کے حملے ميں امن لشکر کا ايک رضا کار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ وسطی کرم کے علاقے کوٹ ميں سيکورٹی فورسز کی ایک کارروائی ميں 9 دہشتگرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شدت پسندوں کے تين ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب خيبر ايجنسی کی تحصيل باڑہ کے علاقے شلوبر ميں سیکورٹی فورسز کی پيش قدمی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ جس ميں 8 شدت پسند مارے گئے جبکہ ديگر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازِیں ایک اور قبائلی ایجنسی مہمند کی تحصيل خويزئی ميں شدت پسندوں نے ليويز اور امن لشکر کی مشترکہ چيک پوسٹ پر حملہ کيا۔ فائرنگ کے تبادلے ميں امن لشکر کا ايک رضا کار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 161904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161904/خيبر-اور-کرم-ايجنسی-ميں-فورسز-کی-کارروائیاں-17-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org