0
Monday 14 May 2012 19:54

خيبر اور کرم ايجنسی ميں فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک

خيبر اور کرم ايجنسی ميں فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ خيبر اور کرم ايجنسی ميں سيکورٹی فورسز کی کارروائیوں ميں 17 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مہمند ايجنسی ميں شدت پسندوں کے حملے ميں امن لشکر کا ايک رضا کار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ وسطی کرم کے علاقے کوٹ ميں سيکورٹی فورسز کی ایک کارروائی ميں 9 دہشتگرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شدت پسندوں کے تين ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب خيبر ايجنسی کی تحصيل باڑہ کے علاقے شلوبر ميں سیکورٹی فورسز کی پيش قدمی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ جس ميں 8 شدت پسند مارے گئے جبکہ ديگر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازِیں ایک اور قبائلی ایجنسی مہمند کی تحصيل خويزئی ميں شدت پسندوں نے ليويز اور امن لشکر کی مشترکہ چيک پوسٹ پر حملہ کيا۔ فائرنگ کے تبادلے ميں امن لشکر کا ايک رضا کار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 161904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش