QR CodeQR Code

جماعت اسلامی مزاحیہ دعوے سے قبل اپنا قد کاٹھ دیکھ لے، خالد محمود

14 May 2012 23:20

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم ملتان زون کے انچارج نے زونل کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی سب سے بڑی بدنصیبی یہ ہے کہ وہ ملک کے تمام مسالک اور مذاہب کو اپنے ساتھ لیکر نہیں چل سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی سب سے بڑی بدنصیبی یہ ہے کہ وہ ملک کے تمام مسالک اور مذاہب کو اپنے ساتھ لیکر نہیں چل سکتی، جماعت اسلامی ایم کیو ایم کو قومی جماعت تسلیم نہ کرنے کے مزاحیہ دعوے سے قبل اپنا قد کاٹھ دیکھ لے۔ ایم کیو ایم ملتان ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جماعت کو اسمبلیوں میں نشست بڑی مشکل سے ملتی ہو وہ ایک قومی جماعت کے خلاف بیانات دیتی ہے، اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں سب غریب اور متوسط لوگ طبقہ کے ہیں، ہمارا منشور محبت بڑھانا ہے نہ کہ نفرتیں پھیلانا۔


خبر کا کوڈ: 161937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161937/جماعت-اسلامی-مزاحیہ-دعوے-سے-قبل-اپنا-قد-کاٹھ-دیکھ-لے-خالد-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org