QR CodeQR Code

ملک حکمرانوں کی عیاشی کا متحمل نہیں ہوسکتا، جسٹس دوست محمد

15 May 2012 15:50

اسلام ٹائمز۔ پشاور میں عدالتی عملے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ 50 فیصد حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کو سہولیات کا مکمل پیکیج دیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ملک حکمرانوں کی عیاشی کا متحمل نہیں ہوسکتا، 50 فیصد حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کو سہولیات کا مکمل پیکیج دیا جاسکتا ہے۔ پشاور میں منعقدہ عدالتی عملے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ملک وزیر اعظم سے لیکر صدر مملکت تک تمام اداروں کے سربراہان کو عوام کی مشکلات اور مسائل کا احساس کرنا چاہئے۔ اگر پچاس فیصد اخراجات کم کئے جائیں تو عوام کو سہولیات کا مکمل پیکج دیا جاسکتا ہے۔ جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ ملک کو بیرونی اور اندرونی سازشوں کا سامنا ہے۔ اور ہمیں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود احتسابی سے مسائل حل کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 162134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162134/ملک-حکمرانوں-کی-عیاشی-کا-متحمل-نہیں-ہوسکتا-جسٹس-دوست-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org