QR CodeQR Code

کوئٹہ پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 اہکار جاں بحق

17 May 2012 12:23

اسلام ٹائمز:پوليس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے پوليس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتيجے ميں موبائل ميں موجود دو اہلکار جاں بحق جبکہ ايک زخمی ہو گيا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ميں نامعلوم افراد کی پوليس موبائل پر فائرنگ کے نتيجے ميں دو اہلکار جاں بحق جبکہ ايک زخمی ہوگيا۔ پوليس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے پوليس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتيجے ميں موبائل ميں موجود دو اہلکار جاں بحق جبکہ ايک زخمی ہو گيا، جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی کو بی ايم سی اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے، واقعہ کی مزيد تحقيقات جاری ہيں۔


خبر کا کوڈ: 162782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162782/کوئٹہ-پولیس-موبائل-پر-فائرنگ-2-اہکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org