0
Thursday 17 May 2012 12:23

کوئٹہ پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 اہکار جاں بحق

کوئٹہ پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 اہکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ميں نامعلوم افراد کی پوليس موبائل پر فائرنگ کے نتيجے ميں دو اہلکار جاں بحق جبکہ ايک زخمی ہوگيا۔ پوليس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے پوليس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتيجے ميں موبائل ميں موجود دو اہلکار جاں بحق جبکہ ايک زخمی ہو گيا، جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی کو بی ايم سی اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے، واقعہ کی مزيد تحقيقات جاری ہيں۔
خبر کا کوڈ : 162782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش