QR CodeQR Code

امن کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا کو بارود کے ڈھیر پر لاکھڑا کیا ہے، امیر مقام

19 May 2012 01:53

اسلام ٹائمز: بٹ خیلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات پر اے این پی سے مناظرے کیلئے تیار ہوں تاہم کسی صوبائی وزیر سے نہیں بلکہ اسفند یار ولی سے مناظرہ ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء امیر مقام نے کہا ہے کہ امن کے دعوے داروں نے صوبہ خیبر پختونخوا کو بارود کے ڈھیر پر لاکھڑا کیا ہے۔ مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولوی اور درویشوں کی حکومت نے عوام کو کچھ بھی نہیں دیا، اس لئے عوام بھی انہیں اگلے انتخابات میں رد کر دیں گے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ حالات پر اے این پی سے مناظرے کیلئے تیار ہیں تاہم کسی صوبائی وزیر سے نہیں بلکہ اسفند یار ولی سے مناظرہ ہو سکتا ہے۔ جلسے کے دوران جماعت اسلامی کے مقامی رہنماء حاجی فضل وہاب اور اقبال حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 163153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/163153/امن-کے-دعویداروں-نے-خیبر-پختونخوا-کو-بارود-ڈھیر-پر-لاکھڑا-کیا-ہے-امیر-مقام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org