QR CodeQR Code

ہنگو میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند

21 May 2012 23:42

اسلام ٹائمز: احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولوی جلیل، ایم پی اے عتیق الرحمان اور حسین جلالی نے کہا کہ اگر آئندہ 48 گھنٹوں میں نہ بجلی بحال نہ ہوئی تو بھرپور تحریک چلائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی بندش کے خلاف مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال جاری کی گئی اور تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ اس موقع پر اڈہ مسجد سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جو مین بازار میں جلسہ کی شکل اختیار کر گیا، جلسے سے مولوی جلیل، عتیق الرحمان ایم پی اے اور حسین جلالی نے خطاب کیا اور کہا کہ اگر بجلی کی بحالی آئندہ 48 گھنٹوں میں ممکن نہ ہوئی تو بھرپور تحریک چلائیں گے جبکہ ایکسین واپڈا سمیع اللہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی کی بحالی میں مزید دس دن لگیں گے جبکہ ہڑتال کی وجہ سے روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 164086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164086/ہنگو-میں-لوڈ-شیڈنگ-کیخلاف-شٹر-ڈائون-ہڑتال-کاروباری-مراکز-اور-تعلیمی-ادارے-بھی-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org