0
Monday 21 May 2012 23:42

ہنگو میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند

ہنگو میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی بندش کے خلاف مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال جاری کی گئی اور تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ اس موقع پر اڈہ مسجد سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جو مین بازار میں جلسہ کی شکل اختیار کر گیا، جلسے سے مولوی جلیل، عتیق الرحمان ایم پی اے اور حسین جلالی نے خطاب کیا اور کہا کہ اگر بجلی کی بحالی آئندہ 48 گھنٹوں میں ممکن نہ ہوئی تو بھرپور تحریک چلائیں گے جبکہ ایکسین واپڈا سمیع اللہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی کی بحالی میں مزید دس دن لگیں گے جبکہ ہڑتال کی وجہ سے روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 164086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش