QR CodeQR Code

منموہن سنگھ کا ایک بار پھر دورہ پاکستان کا اعلان

23 May 2012 00:03

اسلام ٹائمز: بھارت کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نہایت احسن اقدام ہے اور بھارت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں لے جانا چاہتا ہے، جس کے لیے وہ مناسب وقت پر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے ایک بار پھر دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دورے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ منموہن سنگھ نے صدر زرادری کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نہایت احسن اقدام ہے اور بھارت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں لے جانا چاہتا ہے، جس کے لیے وہ مناسب وقت پر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 164426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164426/منموہن-سنگھ-کا-ایک-بار-پھر-دورہ-پاکستان-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org