QR CodeQR Code

میران شاہ میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

23 May 2012 09:14

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں کی تعداد 5 تھی جو ایک گھنٹے تک علاقے میں نچلی پروازٰیں کرتے رہنے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ شکاگو میں ہونے والی نیٹو کانفرنس کے بعد پاکستانی سرزمین پر امریکی جاسوس طیاروں کا یہ پہلا حملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں امریکی جاسوس طیاروں نے رات اڑھائی بجے کے قریب حملہ کیا اور ایک مکان پر دو میزائل فائر کیے۔ حملے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی جاسوس طیاروں کی تعداد ۵ تھی جو ایک گھنٹے تک علاقے میں نچلی پروازٰیں کرتے رہنے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ ڈرون حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ اہل علاقہ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ شکاگو میں ہونے والی نیٹو کانفرنس کے بعد پاکستانی سرزمین پر امریکی جاسوس طیاروں کا یہ پہلا حملہ ہے۔ جاسوس طياروں کی پروازوں کی وجہ سے شہريوں ميں خوف و ہراس ہے اور امدادی کارروائياں شروع نہيں کی جا سکی ہيں۔


خبر کا کوڈ: 164522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164522/میران-شاہ-میں-ڈرون-حملہ-4-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org