QR CodeQR Code

کراچی، حيدرآباد اور ميرپورخاص ميں انٹر کے پرچے ملتوی

23 May 2012 15:05

اسلام ٹائمز:گزشتہ روز کراچی میں مہاجر صوبے کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر فائرنگ کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے بعد حالات کی خرابی کے پیش نظر پرچے ملتوی کئے گئے ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ کراچی اور اندرون سندھ ميں کشيدہ صورتحال کے باعث کراچی، حيدرآباد اور ميرپورخاص کے انٹر بورڈز نے آج ہونے والے انٹر کے شيڈول پرچے ملتوی کرديئے ہيں۔ اعلی ثانوی تعليمی بورڈ کراچی کے چيئرمين انوار احمد زئی کے اعلاميہ کے مطابق آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کرديے گئے۔ ادھر حيدرآباد تعليمی بورڈ کے ترجمان کے مطابق حيدرآباد ميں بھی انٹر کے پرچے ملتوی کردئيے گئے ہيں۔ جبکہ تعليمی بورڈ ميرپورخاص نے بھی بورڈ کے تحت ميرپور خاص ميں شيڈول پرچے ملتوی کرديئے ہيں۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مہاجر صوبے کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر فائرنگ کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے بعد حالات کی خرابی کے پیش نظر پرچے ملتوی کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 164656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164656/کراچی-حيدرآباد-اور-ميرپورخاص-ميں-انٹر-کے-پرچے-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org