QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی کی بحالی سے خانہ جنگی کا خدشہ، فاٹا کو کے پی کا حصہ بنانا بین الاقوامی ایجنڈا، فضل الرحمان

23 May 2012 20:52

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تمام پرانے اور خفیہ معاہدے ختم ہو چکے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ حکومت امریکہ کو صاف صاف بتا دے کہ ہم اس کے پارٹنر نہیں رہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اے این پی فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنا کر خفیہ بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے۔ پشاور میں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیٹو سپلائی بحال کر کے قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرے گی اس فیصلے سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی کے حالات کا ذمہ دار حکومتی پالیسیوں کو قرار دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تمام پرانے اور خفیہ معاہدے ختم ہو چکے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ حکومت امریکہ کو صاف صاف بتا دے کہ ہم اس کے پارٹنر نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو صوبے میں ضم کر کے اے این پی بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں فوجی آپریشنز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امن کی بحالی مذاکرات اور تمام سیاسی جماعتوں کے مل بیٹھنے سے ہی ممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 164795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164795/نیٹو-سپلائی-کی-بحالی-سے-خانہ-جنگی-کا-خدشہ-فاٹا-کو-کے-پی-حصہ-بنانا-بین-الاقوامی-ایجنڈا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org