QR CodeQR Code

پشاور، بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری

24 May 2012 23:53

اسلام ٹائمز: عالم اسلام: ''روشن مستقبل کی نوید'' کے عنوان سے البصیرہ ٹرسٹ کے زیراہتمام 27 مئی کو منعقد ہونے والی کانفرنس کے سلسلے میں شہر کی شاہراہوں اور اہم مقامات پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ البصیرہ ٹرسٹ کے زیراہتمام 27 مئی کو نشتر ہال پشاور میں منعقد ہونے والی ''عالم اسلام: روشن مستقبل کی نوید'' کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں شہر کی شاہراہوں اور اہم مقامات پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں، جبکہ کانفرنس کے منتظمین کی جانب سے دعوت ناموں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، کانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماء، اسکالرز، یونیورسٹی اساتذہ، دانشور، محققین اور نوجوانوں کے نمائندوں کے علاوہ غیر ملکی مندوبین بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ طویل عرصہ بعد پشاور میں ایسی اہم کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 165204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165204/پشاور-بین-الاقوامی-کانفرنس-کی-تیاریاں-بھرپور-انداز-میں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org