0
Thursday 24 May 2012 23:53

پشاور، بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری

پشاور، بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
اسلام ٹائمز۔ البصیرہ ٹرسٹ کے زیراہتمام 27 مئی کو نشتر ہال پشاور میں منعقد ہونے والی ''عالم اسلام: روشن مستقبل کی نوید'' کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں شہر کی شاہراہوں اور اہم مقامات پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں، جبکہ کانفرنس کے منتظمین کی جانب سے دعوت ناموں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، کانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماء، اسکالرز، یونیورسٹی اساتذہ، دانشور، محققین اور نوجوانوں کے نمائندوں کے علاوہ غیر ملکی مندوبین بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ طویل عرصہ بعد پشاور میں ایسی اہم کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 165204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش