QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے نواب شاہ میں بس فائرنگ پر اظہار افسوس

26 May 2012 10:40

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے سربراہ کا اخباری بیان میں کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو دہشتگردوں سے نجات دلانے اور ملک کو امن و سکون فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے صوبہ سندھ کے ضلع بے نظیر آباد میں مسافر بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سات سے زائد مسافروں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں مسلسل قتل عام کے بعد تازہ سانحہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بدامنی اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے، جسے روکنے اور عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے میں ریاست کے ذمہ داران بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو دہشتگردوں سے نجات دلانے اور ملک کو امن و سکون فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 165557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165557/علامہ-ساجد-نقوی-کی-جانب-سے-نواب-شاہ-میں-بس-فائرنگ-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org