0
Saturday 26 May 2012 10:40

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے نواب شاہ میں بس فائرنگ پر اظہار افسوس

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے نواب شاہ میں بس فائرنگ پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے صوبہ سندھ کے ضلع بے نظیر آباد میں مسافر بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سات سے زائد مسافروں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں مسلسل قتل عام کے بعد تازہ سانحہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بدامنی اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے، جسے روکنے اور عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے میں ریاست کے ذمہ داران بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو دہشتگردوں سے نجات دلانے اور ملک کو امن و سکون فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 165557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش