QR CodeQR Code

شہدائے گیاری کو ملکی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بلتستان کی عوام کا مؤقف

29 May 2012 22:13

اسلام ٹائمز:کم و بیش پچاس روز شہداء کے لواحقین نے جس کرب و اذیت کے ساتھ گزارے وہ یقیناً قابل قدر ہیں، گیاری میں شہادتوں کے سرکاری اعلان کے بعد اسکردو کی فضاء ایک بار پھر مغموم ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے پاک فوج کے اہل کاروں شہادت کے سرکاری اعلان کے بعد سکردو سے تعلق رکھنے والے شہداء کے گھروں میں تعزیت کیلئے جانے والے لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔ سات اپریل کے حادثے میں دب جانے والے پاک فوج کے اہل کاروں کی شہادت کے اعلان کے بعد ان شہداء کے گھر والوں سے لوگ اظہار تعزیت کیلئے جارہے ہیں۔ جبکہ شہداء کے گھروں میں ماحول سوگوار ہوگیا۔ اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ گیاری شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے اور 52 روز جس کشمکش میں ان شہداء کے لواحقین رہے ہیں یقیناً اذیت ناک مرحلہ تھا۔ لوگوں نے کہا کہ شہدائے گیاری کو ملکی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 166655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/166655/شہدائے-گیاری-کو-ملکی-دفاع-کی-تاریخ-میں-ہمیشہ-یاد-رکھا-جائے-گا-بلتستان-عوام-کا-مؤقف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org