QR CodeQR Code

امریکی ٹرینرز واپس پشاور پہنچ گئے

31 May 2012 10:15

اسلام ٹائمز:امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تربیت کاروں کی واپسی دونوں ملکوں میں تعلقات میں قدرے بہتری کی طرف اشارہ ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سلالہ حملے کے بعد امریکی ٹرینرز کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے نکالے گئے امریکی تربیت کار ایف سی کو تربیت دینے پھر پاکستان پہنچ گئے۔ تربیت دینے کیلئے آنے والے ٹرینرز کی تعداد دس سے کم ہے۔ ان امریکی اہلکاروں کی تعیناتی پشاور میں کی گئی ہے اور یہ فرنٹیئرکور کے اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تربیت کاروں کی واپسی دونوں ملکوں میں تعلقات میں قدرے بہتری کی طرف اشارہ ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سلالہ حملے کے بعد امریکی ٹرینرز کو واپس بھیج دیا گیا تھا لیکن اب ان کو دوبارہ اپنے مشن پر واپس بھیج دیا گیا ہے اور یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ شدت پسندی کے خلاف نچلی سطع پر تعاون تعاون اختلافات کے باوجود جاری ہے۔ 



 

 


خبر کا کوڈ: 167093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167093/امریکی-ٹرینرز-واپس-پشاور-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org