QR CodeQR Code

جشن مولود کعبہ، پارا چنار میں دو روزہ عظیم الشان جلسہ میلاد کی تیاریاں عروج پر

2 Jun 2012 16:18

اسلام ٹائمز: جلسہ گاہ کو پھولوں کی پتیوں اور مختلف رنگ برنگے بینرز سے سجایا جا رہا ہے، اس سال بھی پارا چنار میں مقامی سطح پر پولیٹیکل انتظامیہ نے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں 13,14 رجب المرجب کو پاراچنار میں منعقد ہونے والے دو روزہ عظیم الشان جلسہ میلاد کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ پارا چنار میں ہونے والے اس جلسے میں علماء کرام اور شعرا و قصیدہ گو مولائے متقیان امیر المومنین علیہ السلام کی سیرت کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔ جلسہ گاہ کو پھولوں کی پتیوں اور مختلف رنگ برنگے بینرز سے سجایا جا رہا ہے، جب کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پارا چنار میں مقامی سطح پر پولٹیکل انتظامیہ نے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 167568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167568/جشن-مولود-کعبہ-پارا-چنار-میں-دو-روزہ-عظیم-الشان-جلسہ-میلاد-کی-تیاریاں-عروج-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org