QR CodeQR Code

بجٹ سے مطمئن نہیں، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پارلیمنٹ کی نفی ہے، مولانا فضل الرحمان

2 Jun 2012 23:10

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے پارلیمنٹ کی سفارشات پر عمل ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پارلیمنٹ کی نفی ہے، ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہیے۔ ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم میں تقریب کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ اجلاس کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کا حصہ نہیں ہیں، عوام اپنے نمائندوں کی ہنگامہ آرائی پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی بجٹ سے مطمئن نہیں ہے، حکومت گزشتہ بجٹ کے اہداف پورے نہیں کر سکی، عوام گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ نیٹو سپلائی پر پوچھے جانے والے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی سفارشات پر عمل ہونا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 167716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167716/بجٹ-سے-مطمئن-نہیں-پارلیمنٹ-میں-ہنگامہ-آرائی-کی-نفی-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org