QR CodeQR Code

علی علیہ السلام ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم علم و معرفت حاصل کریں، آقائے حسین درویش

5 Jun 2012 05:44

اسلام ٹائمز: پاکستان میں تعینات ایران کے نائب سفیر آقائے حسین درویش کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم علی کے فقیر ہیں اور علی ع ہمارے مشکل کشاء ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نبی اکرم ص نے کہا تھا کہ ذکر علی ع عبادت ہے۔ آج علی ع کی سالگرہ ہے، جب ہم کسی کی سالگرہ پر جاتے ہیں تو ایک تحفہ لیجاتے ہیں، آج ہم علی ع لئے کیا تحفہ لائے ہیں۔؟ دراصل ہم انہیں وہی کچھ دے سکتے ہیں جو علی ع ہم سے چاہتے ہیں، جو کچھ علی ع اپنے شیعوں سے چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایران کے نائب سفیر آقائے حسین درویش نے ولادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں منعقدہ ایک عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایرانی نائب سفیر کا کہنا تھا کہ علی علیہ السلام ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم علم و معرفت حاصل کریں۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون ہے۔ ہم علی ع کے فقیر ہیں، علی ع ہمارے مشکل کشاء ہیں۔ آقائے حسین درویش کا کہنا تھا کہ دوران منقبت میں دیکھا کہ لوگ گریہ کر رہے ہیں اور ان کی آنکھون سے اشک جاری ہیں، اس کا مطلب ہے کہ علی علیہ السلام نے آپ حضرات کی حاضری کو قبول کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 168202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168202/علی-علیہ-السلام-ہم-سے-چاہتے-ہیں-کہ-علم-معرفت-حاصل-کریں-آقائے-حسین-درویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org