0
Tuesday 5 Jun 2012 05:44

علی علیہ السلام ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم علم و معرفت حاصل کریں، آقائے حسین درویش

علی علیہ السلام ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم علم و معرفت حاصل کریں، آقائے حسین درویش
اسلام ٹائمز۔ نبی اکرم ص نے کہا تھا کہ ذکر علی ع عبادت ہے۔ آج علی ع کی سالگرہ ہے، جب ہم کسی کی سالگرہ پر جاتے ہیں تو ایک تحفہ لیجاتے ہیں، آج ہم علی ع لئے کیا تحفہ لائے ہیں۔؟ دراصل ہم انہیں وہی کچھ دے سکتے ہیں جو علی ع ہم سے چاہتے ہیں، جو کچھ علی ع اپنے شیعوں سے چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایران کے نائب سفیر آقائے حسین درویش نے ولادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں منعقدہ ایک عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایرانی نائب سفیر کا کہنا تھا کہ علی علیہ السلام ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم علم و معرفت حاصل کریں۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون ہے۔ ہم علی ع کے فقیر ہیں، علی ع ہمارے مشکل کشاء ہیں۔ آقائے حسین درویش کا کہنا تھا کہ دوران منقبت میں دیکھا کہ لوگ گریہ کر رہے ہیں اور ان کی آنکھون سے اشک جاری ہیں، اس کا مطلب ہے کہ علی علیہ السلام نے آپ حضرات کی حاضری کو قبول کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 168202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش