QR CodeQR Code

نبی اکرم ص نے پیٹ سے پتھر باندھ کر اسلام پھیلایا نہ کہ بم باندھ کر، سید اظہار بخاری

5 Jun 2012 06:01

اسلام ٹائمز: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو بچاے کے لئے تمام امت مسلمہ کو ولایت علی ع پر متحد ہونا ہوگا تاکہ عالمی دہشت گرد طاقتیں امریکہ و اسرائیل اپنے عزائم میں ناکام ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیر خدا علی مرتضی ع کو تلوار خدا دیتا ہے تو بیٹی رسول خدا ص۔ اگر علی ع کی ولایت کا اعتراف نہیں کیا جاتا تو حج قابل قبول نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے رہنما و معروف عالم دین سید اظہار حسین شاہ بخاری نے ولادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں منعقدہ ایک عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ آج اسلام کا بیڑہ غرق کرنے والے دہشتگرد نبی اکرم ص کے دور میں بھی ان کے درپے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ص نے پیٹ سے پتھر باندھ کر اسلام پھیلایا نہ کہ بم باندھ کر۔ آج پاکستان کو بچانے کے لئے تمام امت مسلمہ کو ولایت علی ع پر متحد ہونا ہوگا، تاکہ عالمی دہشتگرد طاقتیں امریکہ و اسرائیل اپنے عزائم میں ناکام ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 168203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168203/نبی-اکرم-ص-نے-پیٹ-سے-پتھر-باندھ-کر-اسلام-پھیلایا-نہ-کہ-بم-سید-اظہار-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org