QR CodeQR Code

ملتان، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کلرکس کا احتجاج

7 Jun 2012 01:28

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کلرک رہنمائوں نے حالیہ بجٹ میں تنخواہوں میں صرف 20 فیصد اضافہ کئے جانے پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کلرکس ایسویسی ایشن نے تنخواہوں میں صرف20 فیصد اضافہ کئے جانے پر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور علامتی پھانسیاں دیں، آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن کی ریلی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان سے نکالی گئی، جس نے ابدالی روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ کلرک رہنمائوں نے حالیہ بجٹ میں تنخواہوں میں صرف 20 فیصد اضافہ کئے جانے پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بنیرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت غریب کو غریب ترکر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 168763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168763/ملتان-انسٹی-ٹیوٹ-آف-کارڈیالوجی-کے-کلرکس-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org