QR CodeQR Code

حکمرانوں نے دہشتگرد بن کر جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کیا، امیر مقام

7 Jun 2012 02:04

اسلام ٹائمز: پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے خود دہشت گرد بن کر خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کرکے عوام دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے محب وطن قیادت کی ضرورت ہے جو صرف مسلم لیگ ہی فراہم کر سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات آباد پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں ہمارے دور کے گیس کے منصوبوں کا ابھی تک مکمل نہ ہونا اور ان منصوبوں کے لیے لگائے گئے پائیپوں کا زنگ آلود ہو کر ناکارہ ہو جانا موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے دوبارہ عوام کی خدمت کا موقع دیا تو انشاء اللہ یہ منصوبے ہم ہی مکمل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 168880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168880/حکمرانوں-نے-دہشتگرد-بن-کر-جان-بوجھ-لوڈ-شیڈنگ-کا-عذاب-مسلط-کیا-امیر-مقام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org